ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال میں شکر کارخانے کے خلاف احتجاج۔ ایم ایل سی گھوٹنیکر پر ہوا کیس درج 

ہلیال میں شکر کارخانے کے خلاف احتجاج۔ ایم ایل سی گھوٹنیکر پر ہوا کیس درج 

Sun, 20 Dec 2020 11:28:09    S.O. News Service

ہلیال،20؍دسمبر (ایس او نیوز)یہاں پر واقع آئی ای ڈی پیاری (انڈیا) لمیٹیڈ شکر کارخانے کے خلاف احتجاجی مظاہرا کرنے پر کاراخانے کے منیجر جے وینکٹ راؤ نے ایم ایل سی گھوٹنیکر اور دیگر افراد کے خلاف ہلیال پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گھوٹنیکر سمیت  50پر کیس دائر کردیا ہے۔

پولیس میں درج شکایت میں کہا گیا ہے کہ 17دسمبر کو مذکورہ بالا افراد نے گر قانونی طور پر شکر کے کارخانے میں داخل ہوتے ہوئے گنا بھری ہوئی لاریوں کو کارخانے میں داخل ہونے سے روکا، کارخانے میں موجود وزن تولنے والی مشین بند کروادی اور کارخانے کی اہم سڑک پر بھی رکاوٹ کھڑی کردی تھی۔اس کے علاوہ کارخانے کے کچھ افسران کے ساتھ ان لوگوں نے بدتمیزی اور بدکلامی بھی  کی ہے۔


Share: